۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
استخاره

حوزہ / رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے استخارہ پر عمل نہ کرنے یا دوبارہ استخارہ کرنے کے متعلق اپنا نظریہ بیان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے استخارہ پر عمل نہ کرنے یا دوبارہ استخارہ کرنے کے متعلق اپنا نظریہ بیان کیا ہے کہ جسے ہم دینی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بیان کر رہے ہیں۔

سوال: کیا استخارے کے خلاف عمل کرنا یا دوبارہ استخارہ کرنا جائز ہے؟

جواب: بہتر یہ ہے کہ انسان جن امور کو انجام دینا چاہتا ہے پہلے ان کے متعلق غور و فکر کرے یا تجربہ کار اور قابل اعتماد افراد سے مشورہ کرے لیکن اگر پھر بھی کسی نتیجہ پر نہ پہنچے تو استخارہ کرے اور جب تک حالات نہیں بدل جاتے تب تک دوبارہ استخارہ کرنے کی کوئی دلیل نہیں ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • معراج بانو رضوی IR 07:21 - 2020/09/28
    0 0
    Azadari hamari paichan haike ham haq ke sath hain aur husaini hain yazidi nahi